اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس شورائے اسلامی یا پارلمینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پیر کی شام ماسکو کے لئے روانہ ہونے سے قبل تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ روسی پارلیمنٹ دوما کے اسپیکر سرگئی ناریشکین کی دعوت پر انجام پارہا ہے-
ان کا کہنا تھا کہ روس کوشش کر رہا ہے کہ بعض ملکوں کی پارلیمانوں کے ساتھ مل کر ایک نئی تنظیم قائم کرے ڈاکٹر لاریجانی نے علاقے کے اہم مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اقتصادی ترقی ہو رہی ہے وہیں سیکورٹی کا بھی بحران پیدا ہوگیا ہے -
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کاتقاضاہے کہ اس قسم کی تنظیم قائم کرکے آپسی تعاون کو بڑھایا جائے اور ایران بھی اس جدت عمل کو صحیح سمجھتا ہے اور اس کا خیر مقدم کرتا ہے -
ڈاکٹر علی لاریجانی ماسکو میں اس اجلاس کے موقع پر دیگر ملکوں کے پارلیمانی اسپیکروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169